جمعہ 17 جنوری 2025 - 16:48
آیت اللہ سعیدی: دشمن کی غلط بیانیوں کے خلاف ہوشیار رہیں

حوزہ/ آیت اللہ سید محمد سعیدی نے خطبہ جمعہ کے دوران زور دیا کہ دشمن کی جانب سے واقعات کو توڑ مروڑ کر پیش کرنے کی کوششوں کے خلاف امت مسلمہ کو خبردار رہنا چاہیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، قم المقدسہ میں منعقدہ نماز جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے آیت اللہ سید محمد سعیدی نے کہا کہ جس طرح حضرت زینب (سلام اللہ علیہا) نے کربلا کے واقعے کو دشمن کی غلط بیانیوں سے بچایا، آج ہمیں بھی 456 دن کے صیہونی مظالم کی حقیقت کو دنیا کے سامنے بتانا ہوگا اور جھوٹے بیانوں سے لوگوں کو خبردار کرنا ہوگا۔

انہوں نے قیام کربلا کو صرف ایک جنگ نہیں بلکہ دین اسلام کے تحفظ کے لیے ایک تاریخی حماسه قرار دیا۔ آیت اللہ سعیدی نے کہا کہ کربلا کا پیغام یہ ہے کہ ظلم کے خلاف ڈٹ کر کھڑا ہونا چاہیے۔ انہوں نے غزہ کی مزاحمت کو ایک تاریخی موڑ قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ جنگ بندی کسی جنگ کا خاتمہ نہیں بلکہ ایک نئے دور کا آغاز ہے، جہاں صیہونی منصوبے ناکام ہوں گے۔

خطیب جمعہ نے قرآن مجید کی آیات کا حوالہ دیتے ہوئے مومنین کی خدا کے ساتھ تجارت کی اہمیت اجاگر کی اور کہا کہ بہترین جگہ جہاں انسان اپنی جان اور مال خدا کے لیے پیش کرتا ہے، وہ جهاد و مقاومت کا میدان ہے۔

انہوں نے کہا کہ جهاد کا مقصد دین خدا کی نصرت اور معارف اسلامی کے پھیلاؤ میں حائل رکاوٹوں کو ختم کرنا ہے۔ آیت اللہ سعیدی نے تاکید کی کہ رضائے الٰہی جهاد و مقاومت کے عمل میں سب سے بڑی پشت پناہی ہے، جو لوگوں کو اس مشکل راہ پر گامزن ہونے کے لیے آمادہ کرتی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha